حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

 

 

وفاق نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاہے۔حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔وفاق کی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔سرکار کی اپیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مئی کو ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔