سسرالیوں کے ہاتھوں جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا

رحیم یار خان میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طورپرجلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ساجد اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے بستی امانت علی میں اپنے سسرال گیا تھا جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی۔ساجد نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔