قصورمیں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار

قصورمیں پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اس کے سگے باپ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصورقدوس بیگ نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 14 سالہ لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اورایک ہمسایہ شامل ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔