نوشہرہ:وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا ،اس موقع پر مظاہرین نے گوخٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگا دئیے ۔اس موقع پر مظاہرین نے کالے رنگ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پانچ سال میں نوشہرہ پر کوئی توجہ نہیں دی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔