آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی آرمی چیف جنرل راجندرا چھیتری نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے نیپالی فوج کے سربراہ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،عسکری تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیپالی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی اورخطے میں قیام امن کے لئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ معزز مہمان کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نیپالی آرمی چیف راجندر اچھیتری نے جی ایچ کیو یادگارِ میں شہداء پرپھول بھی چڑھائے۔