رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے۔ کل جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اورڈی جی وزارت مذہبی امورنے بھی شرکت کی ۔ اسی دوران زونل رویت ہلاک کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھے۔چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظررکھتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بدھ کو چاند نظرآنے کی پیشگوئی کردی تھی ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا تھا کہ ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش منگل کی شام 4 بجکر49 منٹ پر ہوچکی تھی۔ دوسری جانب منگل کو سعودی عرب میں چاند نظرنہیں آیا تھا اس لئے یہ قومی امکان ظاہر کیا جارہا تھا سعودی عرب میں جمعرات کو پہلے روزے کے ساتھ پاکستان میں بھی جمعرات کو پہلا روزہونے امکان ہے۔