اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے، نوازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں اس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔