اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا ہے، وزیر اعظم بنتے ہی 200 ارب ڈالر عمران خان واپس لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ 87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہناتھاکہ ان لوگوں کو ایک ہی خوف ہے کہ چوری پکڑی گئی تو جیل جانا پڑے گا، جب ان کی تلاشی ہوئی توایک ایک کی جیب سے اربوں برآمد ہوتے رہے۔