خیبر فوڈاتھارٹی نے چینی فوڈ آئٹمز پر پابندی لگادی

پشاور: خیبر فوڈ اتھارٹی نے چین سے درآمد شدہ مختلف اشیائے خورد و نوش کو حرام قرار دے دیا ،فوڈ اتھارٹی چین سے منگوائی گئیں مختلف اشیا سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چین میں حلال سند مہیا کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، چین سے بغیر حلال سند کے گوشت کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ چین سے در آمد پروسیسڈ فوڈ آئٹمز پر پابندی ہوگی، ترجمان کا کہنا تھا کہ چین میں جانوروں کے حلال کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔