سیکورٹی فورسزکی بلوچستان میں کارروائی -3 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا ہے،پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کلی الماس میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن میں 2 خودکش بمباروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے،آپریشن میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی ہلاک ہوگیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان بھی زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے،دہشت گرد سلمان بادینی ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے افراد کے قتل سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل بھی میں ملوث تھا۔