اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارٹی صدارت ملنے کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 100 سے زائد اراکین شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی جانب سے جاری نواز شریف کی مبینہ طور پر بھارت رقوم منتقلی سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ ذرائع کے بقول اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی بھی زیرغور آئے گی اور شہباز شریف 30ویں آئینی ترمیم پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔