ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ
ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا ہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاؤس خالی کردیا جس کےبعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا اورمثال قائم کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔