لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کے الفاظ کو اپنے معنی پہنائے گئے۔ مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر قانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں مظفر ٹپی جیسے بندے کو کلین چٹ مل گئی ہے، اگر ان لوگوں کو کلین چٹ مل گئی ہے تو اس ملک میں کرپٹ کون ہے؟ چیئرمین نیب کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کو عزت دینی چاہیے، جاوید اقبال معاملات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن چیئرمین نیب کے پیچھے وہی نائب ہیں جو ماضی میں تھے۔