نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ۔چیئرمین نیب

راولپنڈی: چیئرمین نیب جسٹس ’’ر‘‘جاوید اقبال نے کہاکہ نیب’ احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہا کہ نیب کی پہلی ترجیح ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بینک فراڈ سےلوٹی رقم برآمدکرنا ہےاورنیب بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے متاثرین میں تقسیم کرچکاہے۔جس میں راولپنڈی کے مختلف اداروں سے تقریباً11 کروڑ برآمدکیے گئے ہیں اور نیب برآمد کی گئی رقم متاثرین کو واپس کررہا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ اس کے علاوہ نیب نے 7 ماہ میں217 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کیے گئےاور7 ماہ میں 226 ملزمان گرفتار کیے گئے، اس دوران 25 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔