کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض اوردیگرادائیگیوں سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 36 کروڑ40 لاکھ ڈالرزکی کمی آگئی ہے اورمرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 80 کروڑ ڈالررہ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔