کچھ لوگ اقتدارکی وجہ سےپاگل ہوچکے ہیں۔سابق صدر زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ نواز شریف 30 سال تک اسٹبلشمنٹ کے ساتھ رہے ، چھانگامانگاکی سیاست کاآغازبھی انہوں نےہی کیا، انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ اقتدار کی وجہ سے پاگل ہوچکےہیںجنہوں نےاقتدارکیلئےملکی سالمیت داؤپرلگادی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ نواز شریف کو اپنی دھرتی سے پیار نہیں ہےطاقت کے نشے میں یہ ملک کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔جبکہ نوازشریف جب پاکستان آئےتوکیالےکرآئےتھے۔