کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دعا کی کہ اللہ کرنل سہیل کے درجات بلند کرے۔ انہوںنےکہاکہ یہ وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے،اور ہر تکلیف میں ہمیں فوج یاد آتی ہے مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں ہورہی ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بات کرنا بہت آسان اور جان دینا مشکل ہے، جب عوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے تھے تو یہ تنقیدی لوگ کہاں تھے؟ ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ یہ کونساقانون ہےکہ لوگ یہاں بدمعاشیاں دکھارہےہیں، اسپیکر کو اس رویے پر سخت ایکشن لینا چاہیے کیونکہ ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ منظور پشتون پختونوں کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے، ہم ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی فوج، ایف سی، پولیس کے ساتھ ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے خاطر قربانیاں دیں، آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہیں اور ہمارے سپاہی لڑ رہے ہیں۔