لاہور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نےاسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے بیت المقدس آزادہوا تھااور بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا ہمارے ایمان کے لیے چیلنج ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ فلسطین کی صورت حال عالم اسلام کا امتحان ہے، سعودی عرب اور ایران آپس کے جھگڑے ختم کرکے کافر کامقابلہ کریں،سراج الحق نے کہاکہ لاہورکے عوام نے احتجاج کرکے اہل فلسطین کو یک جہتی کاپیغام دیا، اہل پاکستان کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، فلسطینی اپنے گھروں میں دوبارہ جانے کا حق مانگ رہے ہیں۔ عالم اسلام نے بیداری کا ثبوت دیا، تو اللہ کی برکت نصیب ہوگی۔