الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی ہے ، نئے انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج کی گئی ہے جس کے مطابق نئے اتنخابات 31 جولائی 2018 کو ہونگے جبکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جس کے 60 روز بعد انتخابات ہونے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انتخابات 11مئی 2013 کو ہوئے تھے