لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ تین بارملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف اسکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک کے موجودہ مسائل کےذ مے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ لاڑکانہ کےعوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا، مجھے بھی جتوائیں گے۔پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔