لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک میں سپاہی سے جرنیلوں تک، سب نے قربانیاں دی ہیں، کسی پارٹی لیڈر کو اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے کسی پارٹی لیڈر کے ایسے بیانات امن کی سوچ کے ساتھ زیادتی ہے، انہوںنے کہاکہ آج ایک پارٹی سے جو بیانیہ سامنے آرہا ہے، اس سے ملک میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے ندیم افضل چن کا کہناتھاکہ کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو ان کو خلائی مخلوق نظرآرہی ہے،میاں صاحب نااہلی کے بعد اب صرف کتاب ہی لکھ سکتے ہیں، وقت گزر گیا، انھیں اقتدار میں رہتے ہوئے سچ بولنا چاہیے تھا۔