راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر قائم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نا ئب چیئرمین جنرل ژینگ یوژ یا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعدوفود کی سطح پر بھی مذاکرات بھی ہوئے۔ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔