آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

فوجی جوان شہید ہوتاہے تو لگتاہےجسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا۔قمرجاوید باجواہ

راولپنڈی: آرمی چیف کا کہناتھا کہ جب بھی میرا کوئی جوان شہید ہوتاہے تو ایسا لگتاہے جیسے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیاہے ، وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پا ک فوج کے کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاہے ۔ آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی قبرستان میں نماز جنازہ کے موقع پر کرنل سہیل عابد کے بیٹے سے ملاقات کی اور اسے اپنے گلے لگایا ، آرمی چیف کا کہناتھا کہ جب بھی میرا کوئی جوان شہید ہوتاہے تو ایسا لگتاہے جیسے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیاہے ، وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر کسی قسم کی قربانی دینے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں ۔