کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری

 

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئندہ 6 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں رُکنے سے کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، جس کے باعث شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو ایڈوائزری کراچی کی انتظامیہ، کے الیکٹرک، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور دیگر اداروں کو بھی بھیجی جاچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ آئندہ جمعے سے درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گا۔