کلی الماس: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیڈ کانسٹبیل ثناء اللہ گزشتہ رات دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہواتھا جو آج دم توڑ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور 2 بچے چھوڑے۔پاک فوج کے بیان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ثناء اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امن کی طرف ہمارا سفر پاکستان کے شہداء کی مرہون منت ہے اور آج ہم امن کے جس ماحول میں رہ رہے ہیں اس کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں، ہم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔