لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فون نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ فسلطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اور بربریت کی انتہا کردی ہے، عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔