لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف آج نیب آفس میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف آج نیب آفس پیش ہوں گے ۔ نیب کی جانب سے چند روز پہلے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق انہوں نے آج نیب لاہور میں پیش ہونا ہے۔ حمزہ شہباز شریف پر صاف پانی کمپنی اجلاسوں میں شرکت اور اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے الزامات ہیں۔ نیب میں حمزہ شہبازسے صاف پانی کمپنی میں مہنگے ٹھیکے دینے سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔