پاک بحریہ کے سربراہ اورسینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کی ملاقات

 

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور سی پیک منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ اور سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے سی پیک کی کامیابی کو خطے کی اقتصادی ترقی قرار دیا۔ ملاقات میں پاک بحریہ اور چین کے مابین دفاعی تعاون پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔