احتساب عدالت کے باہر صحافی کی جانب سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی تقریر کی فوٹیج ڈیلیٹ کردی گئی ہے اس پر آپ کیا کہیں گی ؟،صحافی کے اس سوال پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فوٹیج پی ٹی وی سے ڈیلیٹ ہوتی یا رکوائی جاتی تووہ خود اس پربیان دیتیں۔پی ایم ہاؤس بلائے گئے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو تھی وہ پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس ٹاک تھی جو براہ راست نشر ہونی تھی اور نہ ہی کیمرہ کی اجازت تھی، پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے کبھی بھی نہیں تھی۔