نگران وزیراعظم کے معاملے پر ہم نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔شاہ محمود

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر نہ ہم تین میں ہیں، نا تیرہ میں، راجہ جانے اور راجے کا رازدار جانے، ہمیں اس بارےمیں کچھ نہیں پتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جو نگران وزیراعظم کیلئے نام دیے تھے ان پر بھی کتنی مشاورت کی گئی اس کا بھی ہمیں کچھ نہیں پتا اور نہ ہی ہم سے کوئی مشاورت کی گئی ہے۔ فاٹاسے متعلق بات کرتےہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ حکومت کی نیت صاف ہے تو فاٹا اصلاحات پر اتفاق ہوسکتاہے، ہم فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم کے خواہشمند تھے ہیں اور رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہی مستقبل کا راستہ ہے کہ نہ صرف فاٹا کے پی کے میں ضم ہو بلکہ وہاں انتخابات ہوں اور بلدیاتی انتخابات بھی جلد از جلد منعقد کیے جائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندر اور باہر غیر مقبول ہے، ان کا بیان ان کے بیانیے سے زیادہ خطرناک ہے اور ان کا بیانیہ ان کےبیان سے خطرناک ہے۔