رحمان ملک کی کرنل سہیل عابدشہید کےگھرآمد،لواحقین سےاظہار تعزیت

اسلام آباد:سینیٹررحمان ملک کی کرنل سہیل عابدشہید کےگھرآمد،لواحقین سےاظہار تعزیت ،رحمان ملک نےشہیدکرنل سہیل عابدکی قبر پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھاکہ ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کے ذریعےپاکستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے اور سیاسی قیادت بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہو۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج کےقربانیوں پراورشہیدکرنل سہیل عابد کی قربانی پرپوری قوم کو فخر ہے ۔