اسلام آباد: موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی وفاقی اداروں کے سیکریٹری چھٹیوں پر روانہ ہوگئے جس کے بعد مدت ختم ہونےسے قبل ہی ادارے سیکریٹریز کے بغیر کام کررہےہیں۔ تفصیلات کےمطابق چھٹی پر جانے والے 5 سیکریٹریز میں سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری کیڈ، سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری انسانی حقوق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری کل ایک تقریب میں موجود تھے تاہم آج وہ رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی چھٹی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آج ہی جاری کیا ہے، وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نسیم یوسف 31 مئی تک رخصت پر چلے گئے ہیںاور وفاقی سیکرٹری اطلاعات 14 مئی سے25 مئی تک رخصت پر ہیں اور وفاقی سیکریٹری کیڈ اظہر چوہدری 21 مئی تک رخصت پرہوں گےجبکہ وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق رابعہ جویری یکم جون تک رخصت پر چلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے ۔