لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جو صلاحیت قائد اعظم کے پاس تھی کسی کے پاس نہیں تھی، برطانیہ کے پاس بھی قائداعظم جیسےوکالت والی صلاحیت نہیں تھی،قائد اعظم وہ سیاستدان تھےجو آزادی کےلیےنکلےتھے،ان کےاقتدارمیں آنےسےپہلےکےاثاثےدیکھ لیں اوربعدمیں دیکھ لیں جس سے پتہ چل جائے گا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد کیا تھا۔عمران خان نے کہاکہ آج سیاستدا ن سیاست میں صرف اثاثے بنانے کیلئے آتےہیں، لوگوں کےاثاثوں کےفرق سے پتا چل جائیگا یہ سیاست میں کیوں آئےان لوگوں کا سیاست میں آنے کا مقصد ہی صرف پیسہ کمانا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے پاکستان کے صدر کی بیرون ملک عزت کی جاتی تھی لیکن اب پاکستان کے وزیراعظم کی ببرون ملک ایئرپورٹ پر چیکنگ کی جاتی ہے، عمران خان نے کہاکہ جولیڈر ایک کسی مقصد کیلئے آتے ہیں وہ ملک کو ترقی دیتےہیں اورملک کوآگے لے آتےہیں ،میں بھی سیاست میں کسی مقصد کیلئے آیا ہوں مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ۔