نیب ہویا کوئی اورادارہ وہاں انصاف یا احتساب بلاتفریق ہونا چاہیئے،شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہرکسی کو تسلیم کرنا چاہیئے۔نیب ہویا کوئی اورادارہ وہاں انصاف یا احتساب بلاتفریق ہونا چاہیئے، ہم نے اورنج لائن میں 70 ارب روپے سے زائد بچت کی ہے، بچت پرنیب کو تو ہمیں سرٹیفکیٹ دینا چاہیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میواسپتال کے سرجیکل ٹاورکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پرالزام لگا میں نے پاناما میں نیازی صاحب کو 10 ارب روپے رشوت دی، نیازی صاحب الیکشن میں جانا ہے اورآپ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پاکستان بنانا ہے۔ میواسپتال کے سرجیکل وارڈ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 16 آپریشن تھیٹرز ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے تھیٹرزمیں انفیکشن کے پھیلاوکا زیروفیصد چانس ہے اوراسپتال میں لانڈری بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے، پاکستان میں اس سے بہتراسپتال اورنہیں، کاش سندھ میں بھی اچھے اسپتال ہوتے توالیکشن میں ایک صحت مند مقابلہ ہوتا ، سندھ میں توانھوں نے بیڑہ غرق کردیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آیا تو سوات میں بھی ہم نے ایک ٹرسٹ اسپتال بناکردیا ، مجھے ابھی کئی اسپتالوں کے افتتاح کرنا ہیں ۔