لاہور:پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ، کامیابی حاصل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نے آزاد امیدواروں پر نظریں جما دیںہیں ، ذرائع کےمطابق کئی آزاد امیدوار انتخابات کے بعد پی پی میں شمولیت پر آمادہ ہوگئے اور پی پی قیادت نے بھی رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ سندھ کے بعد خیبرپختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے جبکہ پنجاب میں پی پی پی کو کوئی بڑی کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد آصف زرداری نے پلان بی پر عملدرآمد پر غور شروع کر دیا ہےجس کے تحت پیپلزپارٹی عام انتخابات میں مضبوط آزاد امیدواروں کی حمایت کر سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جلد آزاد امیدواران سے ملاقاتیں کرکے ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ پر بات کریں گے۔