لاڑکانہ:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف سے کہیں زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیا ہے جو افسوسناک ہے، وزیراعظم کو کم از کم ملک کا سوچنا چاہیے تھا، انہوںنے کہاکہ ن لیگ نےاس ملک کو وفاق کے طور پر نہیں بلکہ ون یونٹ کے طور پر چلایا ہے۔ روزانہ جھوٹ بولتے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی، جاتی امراء میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے، بجلی دے نہیں رہے، بجلی کے بل ڈبل دے رہے ہیں،عوام مسائل سے دوچار ہیں لیکن میاں صاحب اپنی ذات سے نہیں نکل رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہاکہ ’عمران خان کو تو عوام کے حقیقی مسائل کا علم ہی نہیں، عمران خان کی نظر ہے تو صرف کرسی اوراقتدار پر۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح باغ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میں الیکشن یہاں سے لڑوں گا، میں آپ کا نمائندہ بنوں گا، میں کام کراؤں گا‘۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا نہیں، ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا۔