اسلام آباد: بھارت کی طرف سے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے افتتاح پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہےاوربھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے۔ عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے نگہبان کے طور پر پاکستان کے تحفظات دورکرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔