اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کرتےہوئے کہاکہ جس بورڈ میں سابق وزیرداخلہ چودھری نثار ہوں گے، میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہناتھا کہ ابھی باقاعدہ پارلیما نی بورڈ تشکیل نہیں ہوا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی خبریں بے بنیادہیں۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔