ملک بھر میں یوم اظہار یکجہتی فلسطین جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

 

اسلام آباد:ملک بھر میں جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم عباسی نے غزہ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں 18 مئی کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کی اپیل کی تھی۔اس سلسلے میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی جاری کارروائیوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔