لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈ ا پور نےلڑکیوں کو ڈانٹنے کے معاملے پر موقف اخیتار کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں، جب ان سے منتشر ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے انکار کردیااور تقریباً 113 بچیوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں ضرورجائیں گے، یہی نہیں ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور یرغمال بنا کر انہیں دھمکیاں دے رہی تھیں،انہوںنے کہاکہ پتا چلنے پر میں وہاں گیا اور بچیوں نے مجھے بھی برا بھلا کہا ،میں نے لڑکیوں سے کہا کہ جو مسئلہ ہے وہ تحریری طور پر دیں اور جب میں نے منتشر ہونے کا کہا تو انہوں نے کہا ہم منتشر نہیں ہونگے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لڑکیوں سے کہا کہ میں آپ کے دادا کی عمر کا ہوں میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں، جولڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی تومیں نے کہااس کے والدسے بات کرائیں تاکہ انکوبتاؤں ، ہاسٹل کے بعد کوئی لڑکی باہر جائے گی توا سٹاف کی فیمیل ممبر ان کیساتھ ہوگی۔