پیمرا کی جانب سے5 نجی ٹی و ی چینلز کو نوٹس جاری

 

اسلام آباد:ماہ رمضان میں لاٹری شو پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر پیمرا نے 5 نجی ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ پیمرا نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 مئی کو فیصلے کی خلاف ورزی پر ٹی وی ون، جیو کہانی، فلمیزیا، اے آر وائے ڈیجیٹل اور بول ٹی وی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔پیمرا نے شوکاز نوٹس میں نجی ٹی وی چینلز سے متعلقہ شوز فوری طور پر بند کرنے اور 25 مئی تک تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت میں جواب نہ دینے کی صورت میں اتھارٹی مذکورہ چینلز کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔