غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست

 

کراچی : سندھ کے سابق آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بطور پولیس افسر میرا ریکارڈ غیر داغدار ہے اور مجھے ستمبر 2014 میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا جس کے بعد کراچی میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔مجھے کانسٹیبلز کی مبینہ طور غیر قانونی بھرتیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا، پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں میں بطور آئی جی سندھ کوئی کردار نہیں کیونکہ پولیس کی بھرتیوں کا مجاز افسر متعلقہ اضلاع یا پولیس یونٹ کا ایس پی ہوتا ہے۔