اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردگان اوآئی سی سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم اجلاس میں مسئلہ فلسطین پرپاکستان کاموقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں فلسطینی ریاست میں قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں سے پیدا شدہ سنگین صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غیر معمولی سربراہ اجلاس ترکی کے صدر نے او آئی سی سمٹ کے صدر نشین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔ سربراہ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں تشدد کے تازہ ترین واقعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی جہاں قابض اسرائیلی افواج نے 60 سے زائد شہریوں کو بے رحمی سے شہید کر دیا ۔