اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی و سرحدی سیکورٹی سمیت خطے کی صورتحال پر غور ہوگا۔