پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام فائنل کر لئے جن میں سابق الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ فیورٹ ہیں ،دیگر ناموں میں جسٹس (ر)زاہد قربان اور سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے غوث علی شاہ کا نام تجویز کیا گیا ہے ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام باہمی مشاورت کے بعد فائنل ہو گا۔