نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے: سابق وزیراعظم راجہ پرویز

 

لاہور: نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نوازشریف کے متنازع بیان پر رد عمل کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بیان کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔ ایسا بیان سابق وزیراعظم کے شایان شان نہیں، نوازشریف کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا۔ انہوں نےکہا کہ نواز شریف کے بیان نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا، ان کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے لہٰذا نوازشریف فوری اپنے بیانیے سے دستبردار ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ہی حکمراں جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ملک کے سارے لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہوچکے ہیں