لاہور:حکومت ہر ماہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرجارج، انکم و جنرل سیلز ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، میٹر رینٹ، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں ساڑے12 ارب سے لےکر 15 ارب روپے وصول کر رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق لیسکو، فیسکو، گیپکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین ہر ماہ بجلی کے بلوں سے زائد رقم ٹیکسوں کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرا دیتے ہیں۔ صارفین نےسب سے زیادہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں 7 ارب 42 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 91 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار، بل بروقت جمع نہ کرانے پر، 62 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار ، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 کروڑ 92 لاکھ روپے، نیلم جہلم سرجارج کی مد میں 1 ارب 51 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کئے جبکہ ایڈوانس اورایکسٹرا ٹیکس کی مد میں 4 ارب20 کروڑ 62 لاکھ 20 ہزار روپے، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مد میں 46 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے گے ۔ میٹررینٹ سیزنل جارج میں بھی صارفین سے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جارہی ہے صارفین مجموعی طورپرساڑھے بارہ ارب سے لے کر 15 ارب روپے بلوں سے زائد ٹیکس ہر ماہ ادا کر رہے ہیں ل یکن کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔