نگراں وزیراعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہوگیا

 

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان نگراں وزیراعظم کے متفقہ نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے ضروری نہیں کہ جو نام فائنل ہورہا ہے اس کا میڈیا پربھی چرچا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کا بتا دیا تو باقی کیا بچے گا۔ نگراں وزیراعظم کے لئے جنس کی پابندی نہیں دونوں ہوسکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر غیر متنازعہ شخص کو وزیراعظم لگایا جائے، منگل کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعظم کےنام کا اعلان کروں گا۔