گلیوں، پارکس اور گرائونڈز پر کس طرح قبضہ ہوا لوگ ابھی نہیں بھولے۔سعید غنی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہری نہیں بھولےکہ کس طرح گلیوں،پارکس اورگراؤنڈزپرقبضہ کیا گیا۔ گٹرلائنیں ہاتھ سے بند کی جارہی ہیں جبکہ پانی کی لائنیں بھی توڑدی جاتی ہیں اور بعدمیں کہا جاتا ہے کہ یہ سب نامعلوم افراد نے کیا ہے، انہوںنے کہاکہ یہ نا معلوم افراد لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہیں اور ان نامعلوم افراد کوشہرپردوبارہ قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کے خلاف نیب پر کوئی مقدمہ نہیں جبکہ پیر پگارا کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔