نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جانے نہ دیاجائے۔زاہدخان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہاکہ وزیر اعظم اورخورشید شاہ جلد از جلد نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق کرلیں کیوںکہ نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جانے نہ دیا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کاکہناتھاکہ نگراں وزیراعظم کی تقرری الیکشن کمیشن نے کیا تولوگوں کا سیاستدانوں سےاعتماد اٹھ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اورخورشید شاہ انا کوچھوڑکرنگراں وزیراعظم کا فیصلہ کریں گےاور اس وقت ملک کو ایسا نگراں وزیر اعظم چاہیے جو غیر جانبدار ہو اور الیکشن وقت پر کروائے۔